زمرہ: کمپنیوں کی خبریں

ایل جی فلیٹ ٹیلی ویژنز کی صنعت میں مضبوط پوزیشن کا خواہاں

ایل جی فلیٹ ٹیلی ویژنز کی صنعت میں مضبوط پوزیشن کا خواہاں

                  کراچی، پریس ریلیز : جس قدر معاشی تنزلی دنیا بھر میں تمام شعبوں کو متاثر کررہی ہے، ٹیلی ویژن اور ہوم تھیٹر مصنوعات کے عالمی لیڈرایل جی الیکٹرونکس ان تمام معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ایل جی نے حال ہی دنیا کی بڑی فلیٹ پینل ڈسپلے بنانے والوں میں شامل ہونے کے لئے اپنے جرائت مندانہ منصوبےکا اعلان کردیا ہے۔

 موجودہ شدیدمعاشی ہل چل کے باوجود کمپنی2009 میں فلیٹ پینل ٹیلی ویژنز مارکیٹ کی مجموعی حصص میں 16 فیصد حصہ حاصل کرنے اور21 ملین ٹیلی ویژن کی فروخت کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ کمپنی اس سال کے دوران 18 ملین ایل سی ڈی ٹیلی ویژنز فروخت کریگی جس سے اس زمرے میں مارکیٹ کا حصہ 15 فیصد ہوجائے گا اور 3 ملین پلازما ٹیلی ویژن فروخت کے لئے پیش کریکی جس کی مارکیٹ حصص 19 فیصد ہوگی۔  ایل جی نے اپنی نئی ہوم انٹرنینٹمنٹ کمپنی کے لئے بھی ایک نئی بصارت اور حکمت عملی کا اعلان کیا ہے جو ٹیلی ویژنز ، ہوم تھیٹر سسٹمز، ڈسک پلیئرز اور ہوم آ ڈیو کی ذمہ دار ہوگی۔

 

مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لئے ایل جی الیکٹرونکس کے سی ای او کے ڈبلیو کم نے کہا کہ”ہمارا مقصد صارفین کی ضروریات کے عین مطابق ایل جی کی مصنوعات پیش کرنا ہے، کاروبار ی تشکیل نو ہمیں اس قابل بنادے گی کہ ہم اپنے ٹی وی اور آڈیو ویڈیو مصنوعات کو مزید بہتر بناکر اپنے صارفین کو مکمل اور بہترین ہوم انٹرٹینمنٹ فراہم کریں گے۔”

 

ایل جی صارفین کے ذہنوں میں مصنوعات کی افادیت کو ایک نیا رخ دینا چاہتا ہے، کمپنی اپنےایل سی ڈی ٹیلی ویژنز میں اضافہ کرکے مستقبل میں ترقی کریگی، ایل ای ڈی بیک لیٹ، وائر لیس، براڈ بینڈ اور ٹرو موشن 240ایح زیڈ ٹیکنالوجیز میں اپنی مہارت سے صارفین کو فائدہ پہنچائے گی۔صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریا ت اور ترجیحات کے پیش نظر ایل جی اپنے درمیانے اور چھوٹے سائز کے ٹی وی میں بھی اضافہ کرنا چاہتا ہے۔ برانڈ آڈینٹیٹی اور نئی تشہیری مہم کے ساتھ ساتھ بڑی مارکیٹوں سے لیکر تاجروں کی خدمات تک اور مختلف تقسیمی چینلز ، ایل جی کی نئی حکمت عملی کا مقصد سکڑتی مارکیٹوں میں اپنی فروخت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنا ہے۔

 اس کے علاوہ ایل جی کا دوسرا منصوبہ سپلائی چین منجمنٹ (ایس سی ایم ) کی ساخت میں مسلسل توسیع ہے۔ کمپنی وقت پر اور انتہائی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پینل میکر ایل جی ڈسپلے کے ساتھ اپنی شراکت کو مضبوط بنائے گی تاکہ آج کی سخت معیشت میں مستحکم فوائد کو یقینی بنا یا جائے۔

 ایل سی ڈی ٹی وی کے کاروبار میں کمپنی کی آخری ترجیح نئی ٹیکنالوجیز کو ایجادکرنا اور ترقی دیناہےجیسے او ایل ای ڈ، 3 ڈی ڈسپلیز اور ٹچ اسکرین کےساتھ ساتھ نئی جگہوں میں سرمایہ کاری خصوصاً بزنس ٹو بزنس سیکٹرمیں سرمایہ کاری شامل ہے۔ پلازما ٹیلی ویژنز میں ایل جی بڑھتے ہوئے سود مندی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی قیادت کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ ایل جی بڑے سائز کے (50انچ سے بڑے) فلیٹ پینل ڈسپلے مارکیٹ پر توجہ دیگا جہاں پلازما ٹی وی اب بھی ایک بڑے مارکیٹ شیئر ررکھتا ہے۔ کمپنی بزنس ٹو بزنس مارکیٹ کو بھی مد نظر رکھتی ہے، جہاں پلازما ٹی وی کمر شل ڈسپلے کے زمرے میں مضبوط ترقی کی گنجائش رکھتا ہے۔  مختلف آن لائن کنٹینٹ پرووائیڈر کے اشتراک سے نیٹ ورکنگ فیچرز کو مضبوط کرتے ہوئےآڈیو ویڈیو کاروبار کے لئے ایل جی اپنے بلو رے لیڈر شپ کو جاری رکھے گا۔ ایل جی بہترین آڈیو سسٹمز جیسے بلو رے ہوم تھیٹر پر بھی توجہ دیگا۔ حا ل ہی میں منعقدہ سی ای ایس2009 میں ایل جی نے اپنے پیور ایح ڈی ساونڈآڈیو ٹیکنالوجی متعارف کرائی جو کہ ایل جی کی ہائی اینڈ آڈیو مصنوعات میں دستیاب ہے۔ یہ ٹیکنالوجی آواز کی بالکل ایسی کیفیت دیتی ہے جیسی براہ راست سنی جارہی ہو، یہ ٹیکنالوجی کمپنی کی ہائی اینڈ آڈیو ایکسپرٹ جناب مارک لیونسن کے ساتھ  تعاون سے ممکن ہوئی ہے۔

ایل جی الیکٹرونکس

ایل جی الیکٹرونکس نے جدید ویکیوم کلینر متعارف کردیا

کراچی، 10نومبر 2008ء: ایل جی الیکٹرونکس ، گھریلو مصنوعات کی تیاری میں دنیا کی ممتاز کمپنی نے اپنا کمپریسر کی اضافی قوت کے ساتھ نیا بیگلس سائیکلون ویکیوم کلینر متعارف کر دیا ہے۔اس دلکش ڈیزائن کے حامل ویکیوم کلینر میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، اور ایل جی کی جدید ڈسٹ کمپریسر سسٹم اور سائیکلون سسٹم سے صارفین گھروں کی صحت بخش صفائی کویقینی بنا سکتے ہیں۔

"مارکیٹ ریسرچ ادارے کنزیومر انسائٹ کے مطابق، ایل جی نے اپنے بیگلس ڈسٹ کمپریسر ویکیوم کلینر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا ہے، تاکہ اس کا استعمال آسان ہو، اور گھروں سے گرد اور الرجی پیدا کرنے والی عناصر کا بہتر انداز میں خاتمہ کرے۔”ایل جی الیکٹرونکس ڈیجیٹل اپلائنسز کمپنی کے صدر اور سی ای او نے کہا۔” ایل جی کمپریسر پلس صفائی کے عمل ، صحت مند طرز زندگی اور صفائی کے عمل میںلوگوں کی مشقت کو کم کرنے کے لئے ،ایک بہترین حل ہے۔ ایل جی اپنے صارفین کی آسائش اور انکی طرز زندگی سے موافق جدید اور اختراعی مصنوعات تیار کر رہا ہے ۔ ایل جی کمپریسر پلس کے آلات استعمال میں نہایت آسان ہیںاور اس کے مختلف آلات کی تنصیب کا عمل بہت سادہ اور آسان ہے جس کی بدولت صارف کا وقت اور محنت نہیں لگتی۔ یہ بلٹ ان آلات جیسا کہ اضافی ٹربو کمبی نوزل صفائی کی مختلف مشکل صورتحال میں بہتر صفائی کرتے ہیں ،ایسے کونو تک پہنچ جاتے ہیں جہاں پہنچنا عموماً مشکل ہوتا ہے اور نازک سطحوں، کارپٹس اور فلور کی بہتر صفائی کرتے ہیں۔

ایل جی کمپریسر پلس کی نرم ، گول بنا ہوا ڈیزائن اور مختصر جسامت ان صارفین کو اپنی طرف مبذول کریگا جوبیگلس کلینرز کے بارے میں نہیں جانتے۔یہ ویکیوم کلینرمختصر اور وزن میں ہلکا ہونے کی وجہ سے استعمال میں بہت آسان ہے۔ ایل جی کمپریسر پلس صفائی کی زیادہ سے زیادہ بہتر کارکردگی کے لئے ڈیزئن کیا گیا ہے ، اور یہ مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔ ایل جی اپنے اس نئے جدید پروڈک سے یورپ کی بیگلس ویکیوم کلینر کی مارکیٹ میں اپنے حصے کو بڑھا نا چاہتا ہے۔ حال ہی میں کمپریسر پلس کوبہترین ڈیزائن، تیکنیکی طور پر بہتر کارکردگی اور مکمل صحت مند صفائی کی وجہ سے 2008ء کی جانس انڈسٹریل ایوارڈ میں بہترین ڈیزائن اور مصنوعات کا ایوار ڈ دیا گیا۔

***

زونگ ۔ چاینا موبایل

زونگ کی جانب سے کم لاگت یوایس بی موڈیم کا اجراء

کراچی،11 نومبر 2008 ء: چائنا موبائل کے پہلے انٹرنیشنل برانڈ زونگ نے جو پاکستان میںتیزی سے مقبولیت حاصل کرتا جارہا ہے ایک آسان، اسمارٹ اور نفیس یو ایس بی جی پی آر ایس/ایج موڈیم(USB GPRS/EDGE Modem) متعارف کی ہے جواپنی کارکردگی اور قابل خرید قیمت کی وجہ سے صارفین بشمول موبائل فون، لیپ ٹاپ کمپیوٹر استعمال کرنیوالوں اوراکثر سفر میں رہنے والے افراد کی تمام ضروریات پر پورا اترنے کے قابل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوائس میں انٹرنیٹ کی تیز ترین براؤزنگ ، فوری رسائی اور ڈیٹا کو بلا رکاوٹ اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈکرنے کی سہولیات موجود ہیں۔چمکدار ڈیزائن اور انتہائی جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ زونگ کے صارفین اس سے گھرمیں اور سفر کے دوران تیزر فتار وائرلیس رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔پلگ میں لگاتے ہی یہ ڈیوائس،خواہ اس کا استعمال ایک پی سی پر ہو، لیپ ٹاپ یا ہاتھ سے استعمال ہونیوالی ڈیوائس سے ہو، ونڈوز2000 (SP4یااس سے بہتر)، ونڈوز ایکس پی (SP2یا اس سے بہتر) ، ونڈوز وسٹا اور میک پر استعمال ہوسکتی ہے۔موڈیم میں ایس ایم ایس سوفٹ ویئر بھی موجود ہے جس سے کمپیوٹر کے ذریعے تحریر وں کو براہ راست بھیجا جا سکتا ہے۔

موڈیم کے اجراء کے موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے جناب سلمان واسع، ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے بتایا:”یو ایس بی/ایج (EDGE) کا اجراء یقینا ہمارے صارفین کو ثبوت فراہم کریگا کہ زونگ تیکنیکی طور پر جدید ترین مصنوعات اور قابل خریدقیمتوں پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔”

وہ مزید کہتے ہیں:” ہمیں یقین ہے کہ صارفین موبائل لائف اسٹائل سے خوش ہوں گے۔ صارفین موبائل سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں سے جدید ترین سہولیات کی توقع کرتے ہیں اور زونگ کو خوشی ہے کہ وہ ان کی یہ توقعات پورا کررہا ہے۔۔

اپنی یوایس بی/ایج(USB / EDGE) کے اجراء کے ساتھ زونگ اس انتہائی مقابلے والی ٹیلی کمیونیکیشن مارکیٹ میں مزید آگے بڑھنے کا جذبہ رکھتا ہے اور نئے کنکشنز کی فروخت میں اضافے کا جائزہ لے رہا ہے۔ اس بات کوآسانی سے تسلیم کیا جاسکتا ہے کہ زونگ اپنی نئی پروڈکٹ یوایس بی/ایج(EDGE) کی بھی سب سے زیادہ فروخت حاصل کرلے گا۔

چائنا موبائل کے بارے میں: 20اپریل 2000کو سرکاری طور پر قائم چائنا موبائل کمیونیکیشنز کارپوریشن(مختصراً "چائنا موبائل”) کا رجسٹرڈ سرمایہ 51.8بلین آرایم بی یوان اور اثاثے 400بلین آر ایم بی یوان سے زائد پر مشتمل ہیں۔چائنا موبائل لمیٹیڈ نے چین میں 31صوبوں (خودمختارخطّے اور مرکزی حکومت کے تحت قائم میونسپلٹیز) میں اپنی سبسیڈریز قائم کرنے کے بعد ہانگ کانگ اور نیو یارک اسٹاک ایکسچینج میںسرکاری طور پر شمولیت اختیارکی ۔ اس وقت ، اپنی مارکیٹ ویلیوکے لحاظ سے، چائنا موبائل لمیٹیڈسمندر پار کمپنیوں کی فہرست میں سب سے زیادہ بڑی کمپنی ہے۔

 ختم شد