سپریم کورٹ کا فیصلہ: حکومت ِ پنجاب بحال
بی بی سی اردو سروس ۔ منگل، 31 مارچ، 2009 : سپریم کورٹ نے منگل کو سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نا اہلی پر حکمِ امتناعی جاری کرتے ہوئے انہیں چوبیس فروری کی پوزیشن پر بحال کر دیا ہے۔ شہباز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اپنے حکمِ امتناعی میں کہا کہ جب تک نا اہلی کی درخواستوں پر نظرِ ثانی کی پیٹیشنوں پر فیصلہ نہیں ہوتا، تب تک شہباز شریف اپنے عہدے پر بحال رہیں گے۔ فیصلے کا اعلان ہوتے ہی سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ نواز گروپ کے کارکنوں نےشریف برادران کے حق میں زبردست نعرے بازی شروع کر دی۔ لاہور سے ہمارے نامہ نگاروں نے بتایا ہے کہ شریف برداران کی رہائش گاہ کے باہر بھی لوگ جمع ہیں اور وہاں جشن کا سماں ہے۔ چوبیس فروری کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف اپنی نشست سے محروم ہوگئے تھے اور پنجاب میں گورنر راج نافذ کر دیا گیا تھا۔ بعد میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ ہی کے سامنے اپیل دائر کی تھی جس میں شریف برادارن فریق بنے تھے۔گزشتہ روز گورنر راج کے خاتمے کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں شہباز شریف کی طرف سے حکمِ امتناعی کی درخواست کی گئی تھی جس کے تحت منگل کو عدالتِ عظمٰی نے انہیں عہدے پر بحال کر دیا ہے۔
Sharif’s brother back in office
Pakistan’s Supreme Court has issued an order restoring Nawaz Sharif’s brother, Shahbaz, as chief minister of the country’s largest province, Punjab.
BBC – The move was part of a review of a ruling last month that banned the brothers from holding elected office because of old convictions. ¶ The suspension of the ban means Shahbaz Sharif can resume his duties immediately. ¶ It is the latest in a series of political victories for the Sharifs. ¶ On Monday, President Asif Ali Zardari lifted federal rule in Punjab, the heartland of support for the Sharifs’ PML-N party. Earlier this month, Mr Zardari also reinstated the sacked chief justice Iftikhar Chaudhry, to stave off a nationwide protest led by Nawaz Sharif. ¶ The Sharifs said the ban on their holding office was unconstitutional, as it was not under the direction of Mr Chaudhry, who had been sacked by former President Pervez Musharraf.
The courts are now acting under Mr Chaudhry’s directions.